ترکیہ، ماہ جولائی میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر کی دریافت متوقع

ترکیہ میں قدرتی گیس کی پیداوار 5 ملین کیوبک میٹر یومیہ تک ہو گئی

2144116
ترکیہ، ماہ جولائی میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر کی دریافت متوقع

توانائی و قدرتی وسائل کے وزیر الپ ارسلان بائراکتار نے کہا کہ وہ سکاریہ گیس فیلڈ میں گیوک تپے ون اور گیوک تپے ٹو کنوؤں میں کھدائی کی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں جولائی میں ایک نئی دریافت کی خبر دینے کی امید رکھتے ہیں۔

بائراکتار نے نجی ٹیلی ویژن چینل پرایک  پروگرام میں توانائی کے شعبے میں کام کے بارے میں معلومات دیں۔

بحیرہ اسود میں دریافت اور ڈرلنگ کی سرگرمیاں جاری ہونے کا ذکر کرتے ہوئے بائراکتار نے کہا کہ قدرتی گیس کی پیداوار 5 ملین کیوبک میٹر یومیہ تک پہنچ گئی ہے، اس طرح یہاں سے 20 لاکھ گھرانوں کے لیے  مطلوبہ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔

وزیر بائراکتار نے کہا کہ ہم  نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 10 ملین کیوبک میٹر پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، اورنئی دریافتوں کی بدولت 2028 میں مقامی  پیداوار کے ساتھ رہائش گاہوں کی قدرتی گیس کی طلب کو پورا کرنا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ گبار کے علاقے میں تیل کی پیداوار میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، وزیر  نے  بتایا کہ 37 کنوؤں میں یومیہ پیداوار کی سطح 42 ہزار 500 بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں