ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان برسلز کے دورے پر

وزیر خارجہ خاقان فیدان، فلسطین کے موضوع پر متوقع اجلاسوں میں شرکت کے لئے، آج برسلز تشریف لے جا رہے ہیں

2144220
ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان برسلز کے دورے پر

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان، فلسطین کے موضوع پر متوقع اجلاسوں میں شرکت کے لئے، آج بیلجیئم کے شہر برسلز تشریف لے جا رہے ہیں۔

وزارت اعظمیٰ دفتر کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اجلاسوں میں غزہ کی تازہ پیش رفتوں اور انسانی  صورتحال  کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ ممالک کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کئے جانے کے موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔

وزیر خارجہ فیدان برسلز میں مصروفیات کے دوران دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔

فیدان بین الاقوامی امدادی پارٹنر اجلاس میں شرکت کریں گے اور  اجلاس کے دوران فلسطین کے وزیر برائے   بین الاقوامی عطیہ کنندگان 'محمد مصطفیٰ' کے ساتھ    دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

توقع ہے کہ اجلاس میں فلسطین کے وزیر محمد مصطفیٰ حکومت کی ترجیحات اور منصوبوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں گے اور اس حوالے سے فلسطین کو درپیش مسائل کے بارے میں حکومت کی توقعات سے آگاہ کریں گے۔

اجلاس کے وسیلے سے بین الاقوامی ڈونروں کو فلسطین حکومت کے ساتھ رُوبرو مذاکرات کا بھی موقع ملے گا۔

اطلاع کے مطابق نئی فلسطینی حکومت کی ترجیحات میں غزّہ میں فوری اور پائیدار فائر بندی، علاقے میں انسانی امداد کی رسائی، غزّہ کی تعمیرِ نو، اصلاحات اور اقتصادی و مالیاتی استحکام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ غزّہ کے لئے انسانی امداد کا ایک بڑا حّصہ ترکیہ کی طرف سے فراہم کیا جا رہا ہے اور ترکیہ سیاسی حوالے سے بھی ہر پلیٹ فورم پر فلسطین کو تعاون فراہم کر رہا اور فلسطینیوں کے درمیان باہمی اتحاد کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔


ٹیگز: #ترکیہ

متعللقہ خبریں