وزیر خارجہ حاقان فیدان کی امریکی ہم منصب سے نیو یارک میں ملاقات

بحیرہ سود اناج  اقدام، سویڈن کی نیٹو کی رکنیت اور قاراباغ کی تازہ ترین پیش رفت اس ملاقات میں زیر بحث موضوعات میں شامل تھے

2041178
وزیر خارجہ حاقان فیدان کی امریکی ہم منصب سے نیو یارک میں ملاقات
blinken-fidan.jpg
fidan abd gorusmeler.jpg
astana platformu disisleri bakanlari.jpg

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔

اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے دائرہ کار میں اپنے رابطوں کو جاری رکھتے ہوئے، فیدان نے نیویارک کے ایک ہوٹل میں امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات کی۔

سفارتی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق تقریباً 45 منٹ تک جاری رہنے والی یہ ملاقات بلمشافہ سر انجام پائی۔

بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بلندی تک لے جانے کے لیے مستقبل میں اٹھائے جانے والے ٹھوس اور تعمیری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بحیرہ سود اناج  اقدام، سویڈن کی نیٹو کی رکنیت اور قاراباغ کی تازہ ترین پیش رفت اس ملاقات میں زیر بحث موضوعات میں شامل تھے۔

حاقان فیدان نے، نیویارک  کے ٹرکش  ہاؤس میں، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن، ہنگری کے وزیر خارجہ و خارجہ تجارت پیٹر سیجارٹو، بیلجیئم کے وزیر خارجہ، یورپی امور، خارجہ تجارت اور وفاقی ثقافتی اداروں کے امور کی وزیر خدیجہ لحبیب سے ملاقاتیں سر انجام دیں۔

واضح رہے کہ فیدان کی اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت بالخصوص معیشت، سیاحت اور قونصل خانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر فدان نے کراچے ترکوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ قونصلیٹ جنرل کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں اور ان کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے نیویارک میں آستانہ پلیٹ فارم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بھی شرکت کی۔



متعللقہ خبریں