2023 ورلڈ ینگ یونیورسٹیز رینکنگ میں ترکیہ کی 47 یونیورسٹیاں شامل

کونسل آف ہائر ایجوکیشن (YÖK) کے بیان کے مطابق، برطانیہ میں قائم اعلیٰ تعلیمی درجہ بندی ایجنسی 'ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE)' کی '2023 ینگ یونیورسٹیز' کی درجہ بندی میں ترکیہ وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ یونیورسٹیاں ہیں

2007468
2023 ورلڈ ینگ یونیورسٹیز رینکنگ  میں ترکیہ کی 47 یونیورسٹیاں شامل
universite ogrenci.jpg
sabanci univertisesi.jpg

2023 ورلڈ ینگ یونیورسٹیز رینکنگ میں 47 یونیورسٹیوں کے ساتھ ترکیہ سب سے زیادہ نمائندگی کرنے والا ملک  بن گیا ہے۔

کونسل آف ہائر ایجوکیشن (YÖK) کے بیان کے مطابق، برطانیہ میں قائم اعلیٰ تعلیمی درجہ بندی ایجنسی 'ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE)' کی '2023 ینگ یونیورسٹیز' کی درجہ بندی میں ترکیہ وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ یونیورسٹیاں ہیں۔ جس میں "بہترین نئی یونیورسٹیاں" شامل ہیں جن کی تاریخ 50 سال یا اس سے کم ہے۔

بتایا گیا کہ فہرست میں شامل یونیورسٹیوں کا جائزہ تدریس، تحقیق، علم کی منتقلی اور بین الاقوامی آؤٹ لک مشنز کے حوالے سے کیا گیا۔

2023 ینگ یونیورسٹی رینکنگ کے لیے، 78 ممالک کی 605 یونیورسٹیوں کا جائزہ لیا گیا جن میں ترکیہ کی 47 یونیورسٹیاں  شامل ہیں جو  معیار پر پوری اتری ہیں۔

دنیا کے پہلی ینگ ایک سو یونیورسٹیوں میں کوچ  یونیورسٹی 55 ویں نمبر پر  جبکہ صبانجی  89 ویں نمبر پر ہے۔

ترکی کی 20 یونیورسٹیاں ٹاپ 500 میں شامل  ہیں۔



متعللقہ خبریں