اسرائیل غلط خبروں کے ساتھ اپنے انسان سوز جرائم پر پردہ ڈالنے کے درپے ہے، ڈائریکٹر اطلاعات

رکیہ نے اسرائیل کی غلط معلومات پر مبنی پالیسی اور حکمت عملی کے خلاف بھرپور طریقے سے جنگ لڑی ہے جو کہ اب بھی جاری ہے

2143939
اسرائیل غلط خبروں کے ساتھ اپنے انسان سوز جرائم پر پردہ ڈالنے کے درپے ہے، ڈائریکٹر اطلاعات

صدارتی  محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون نے کہا کہ اسرائیل جس نے 45 ہزار بچوں، خواتین اور بوڑھوں کو قتل کیا  یہ اب اپنی غلط معلومات کی بمباری سے سچائی کو مسخ کرنے کے درپے ہے۔

استنبول میں اس سال دوسری بار منعقد ہونے والے "باب علی اسکول" پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آلتون نے کہا کہ اس سال پروگرام کا مرکزی موضوع غلط معلومات کا خطرہ اور جنگی حکمت عملی ہے۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے غلط معلومات کے ذریعے حقیقت کو چھپانے کی کوشش پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ نے اسرائیل کی غلط معلومات پر مبنی پالیسی اور حکمت عملی کے خلاف بھرپور طریقے سے جنگ لڑی ہے جو کہ اب بھی جاری ہے۔

"ترکی کی بلند  صدا ایک  فتح ہے اور رہے گی۔"

تمام تر دباؤ کے باوجود،   ایک طرف یونیورسٹیوں میں اسرائیل کی نسل کشی پر ردعمل جاری  ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے آلتون نے بتایا کہ"دوسری طرف، اسرائیل نے ایک غاصب کے طور پر اپنی شناخت میں نسل کشی جیسی بڑی شرمندگی کا اضافہ کیا اور بین الاقوامی مغربی نظام اور اسرائیل کی حمایت کرنے والی ریاستوں کے باوجود، اسپین، ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ "یہ پیش رفت ہمیں واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ ہمیں تمام تر دباؤ اور دھمکیوں کی کوششوں کے باوجود، عزم کے ساتھ ڈس انفارمیشن کے خلاف جنگ کو آخری دم  تک جاری رکھنا چاہیے۔"

 



متعللقہ خبریں