وینیزویلا،لاطینی امریکہ میں ترکیہ کا اہم تجارتی شراکت دار ہے: فیدان

وزیر خارجہ  خاقان  فیدان نے کہا  ہے کہ ترکیہ اور وینزویلا کے تعلقات ہر میدان میں ترقی کر رہے ہیں بالخصوص وینیزویلا،    لاطینی امریکہ اور کیریبین  میں ہمارا تجارتی مرکز ہے

2143655
وینیزویلا،لاطینی امریکہ میں ترکیہ کا اہم تجارتی شراکت دار ہے: فیدان

وزیر خارجہ  خاقان  فیدان نے کہا  ہے کہ ترکیہ اور وینزویلا کے تعلقات ہر میدان میں ترقی کر رہے ہیں بالخصوص وینیزویلا،    لاطینی امریکہ اور کیریبین  میں ہمارا تجارتی مرکز ہے۔

خاقان فیدان نے ترکیہ-وینزویلا مشترکہ تعاون کمیشن کے چوتھے اجلاس کے بعد وینزویلا کے وزیر خارجہ ایِوان گِل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

وینزویلا کے مختلف سرکاری اداروں اور وزارتوں پر مشتمل وفد نے ترکیہ میں وزارتوں اور  ان کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات کی، فیدان نے  بتایا  کہ  متعلقہ  وفد نے اپنے قائم کردہ 6 کمیشنوں  کی سرگرمیاں  مکمل کرلی ہیں۔

فیدان نے کہا کہ مختلف امور  خاص طور پر توانائی، زراعت، مویشی  بانی، سیاحت، تعلیم، کھیل اور صحت پر منظم طریقے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،ان کمیٹیوں نے ایک ہفتے تک کام کیا جس  کا نتیجہ دو طرفہ نو معاہدوں کی صورت میں سامنے آیا ہے ۔

فیدان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور وینزویلا کے تعلقات ہر میدان میں ترقی کر رہے  ہیں خاص طور پر وینزویلا، لاطینی امریکہ اور کیریبین میں ہمارا  تجارتی مرکز ہے،حالیہ   سالوں  میں  دو طرفہ دوروں، معاہدوں اور باہمی ملاقاتوں  اور تجارت میں اضافے سے ترکیہ، وینیزویلا  اور  لاطینی امریکہ میں ایک اہم تجارتی حیثیت  حاصل کر چکا ہے۔

انہوں نے وینزویلا کے ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال  کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت سے مسائل پر بات کرنے کا موقع ملا  جن میں وینیزویلا پر عائد ناجائز پابندیوں کا مسئلہ بھی شامل  تھا۔

فیدان نے اس بات کی طرف بھی  اشارہ کیا کہ ان اہم مسائل میں سے ایک مسئلہ فلسطین اور غزہ میں جاری قتل عام ہے ،مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم وینزویلا اور غزہ کے بارے میں مشترکہ موقف رکھتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملک   بین الاقوامی پلیٹ فارمز  پر مشترکہ موقف اختیار کریں، ہم نے قتل عام کو روکنے اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے  مشترکہ کوششیں  بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں