ترک آبدوز "خضر رئیس" پانی میں اتر گئی
امور دفاع نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ نئی قسم کی آبدوز کے منصوبے کے تحت خضر رئیس نامی دوسری آبدوز گزشتہ روز سمندر میں اتار دی گئی ہے جو کہ ترک بحریہ کی زیر نگرانی ہوگی
1991155
ترک امور دفاع نے اپنے ایک جدید منصوبے کے تحت خضر رئیس نامی آبدوز پانی میں اتار دی ہے۔
امور دفاع نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ نئی قسم کی آبدوز کے منصوبے کے تحت خضر رئیس نامی دوسری آبدوز گزشتہ روز سمندر میں اتار دی گئی ہے جو کہ ترک بحریہ کی زیر نگرانی ہوگی۔
گولجوک شپ یاررڈ میں تیار کردہ پہلی آبدوز tcg پیری رئیس کو دو سال قبل مارچ میں سمندر میں اتارا گیا تھا ۔
یہ کم آواز آبدوز کسی بھی فضائی رابطہ نظام کے بغیر کئی ہفتوں تک زیر سمندر سفر کرنے کی اہل ہے جو ک اڑسٹھ میٹر طویل اور دو ٹن سے زیادہ وزنی ہے جس پر چالیس افراد کام کر سکیں گے۔