فلسطین کو تسلیم کرنے کو ملتوی کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ترک وزیر خارجہ

اسرائیل ، بنیامین نیتن یاہو کی بنیاد پرست حکومت کے تحت فلسطینیوں کو ہر قیمت پر تباہ کرنے اور ختم کرنے کے اپنے منصوبے کو مکمل کرنے پر اٹل ہے

2144498
فلسطین کو تسلیم کرنے کو ملتوی کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ فلسطین کو تسلیم کرنے کو ملتوی کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اور یہ اسرائیل کو مزید  مہلت  دے گا۔

حاقان فیدان نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں فلسطین سے متعلق اپنے رابطوں کے  دائرہ عمل  میں  "بین الاقوامی شراکت داروں کی میٹنگ" اور " فلسطین کو تسلیم کرنے  سمیت دو ریاستی حل کے نفاذ" کے اجلاس میں  اپنے پیغامات دیے ۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ" اسرائیل ، بنیامین نیتن یاہو کی بنیاد پرست حکومت کے تحت فلسطینیوں کو ہر قیمت پر تباہ کرنے اور ختم کرنے کے اپنے منصوبے کو مکمل کرنے پر اٹل ہے، یہ وحشیانہ تباہی کا منصوبہ غزہ سے مغربی کنارے اور مشرقی القدس  کی جانب بڑھ رہا ہے۔"

فیدان نے  کہا  کہ ان سب پر قابو پانے کے لیے فلسطین کو ایک مکمل ریاست کے طور پر کام کرنے کی اجازت دی جائے اور اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کو اپنا نظام چلانے کے لیے اپنے اداروں کا مالک ہونا چاہیے۔

دریں اثنا، وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اجلاس سے پیشتر ہسپانوی وزیر خارجہ، یورپی یونین اور تعاون کے وزیر ہوز مینوئل الباریس سے ملاقات کی۔


 



متعللقہ خبریں