ترک  سیاست دانوں کی اسرائیل کی مذمت

ترکیہ کی  قومی اسمبلی کے اسپیکر   مصطفیٰ  شَن توپ نے سوشل میڈیا پر  بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر رمضان کی طرح، اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ پر بمباری کی ہے

1971409
ترک  سیاست دانوں کی اسرائیل کی مذمت
ibrahim kalin.jpg
numan kurtulmus.jpg
kilicdaroglu.jpg

ترک  سیاست دانوں نے مسجد الاقصی کی دو روزہ ناکہ بندی کے بعد آدھی رات کو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر شروع کیے گئے حملے پر اپنے شدید   ردعمل کے اظہار کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ترکیہ کی  قومی اسمبلی کے اسپیکر   مصطفیٰ  شَن توپ نے سوشل میڈیا پر  بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر رمضان کی طرح، اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ پر بمباری کی ہے۔  میں اسرائیل کے اس غیر انسانی اور غیر قانونی حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ ایک روز  انسانیت ظلم کو شکست دے گی اور  ایک روز  باعزت فلسطینی عوام  کو فتح حاصل ہوگی۔ ہماری دعائیں اور حمایت ہمارے غزہ کے بھائیوں کے  ساتھ ہے۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم غزہ پر اسرائیل کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا، "اسرائیلی حکومت کو فوری طور پر تشدد کی اس پالیسی کو ختم کرنا ۔  ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم ہمیشہ کی طرح اپنے  فلسطینی بھائیوں کی حمایت کو جاری رکھیں گے اور ایک روز یہ ظلم ضرور  ختم ہو گا۔

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے نائب چیئرمین نعمان قرتلموش نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ناکہ بندی کرتے ہوئے  غزہ ایک بار پھر رمضان المبارک کے دن اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے۔  مٹھی بھر مظلوم فلسطینی صہیونی قاتلوں کے ہاتھوں بمباری کا شکار ہیں، عالمی برادری بالخصوص عالم اسلام اس جرم کا محض تماشائی ہے۔ اسرائیلی ریاست  کی  دہشت گردی قابل مذمت ہے۔ اسرائیل کو فوری طور پر ان اقدامات سے روکنے کی ضرورت ہے۔

ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے چیئرمین اور ملت اتحاد کے  صدارتی امیدوار کمال کمال کلیچدار اولو  نے بھی حملے کے بعد مذمتی پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔ ہم ہمیشہ بے گناہ فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں