ترک صدارتی ترجمان کی امریکی مشیربرائے قومی سلامتی سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے وائٹ ہاوس  کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان اور  امور خارجہ کی مشیر برائے سیاسی امور وکٹوریا نولینڈ سے ملاقات کی ہے

1959874
ترک صدارتی ترجمان کی امریکی مشیربرائے قومی سلامتی سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
ibrahim kalin abd'de.jpg
victoria nuland-ibrahim kalin.jpg

 ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے وائٹ ہاوس  کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان اور  امور خارجہ کی مشیر برائے سیاسی امور وکٹوریا نولینڈ سے ملاقات کی ہے۔

 خبر کے مطابق،ان ملاقاتوں میں امریکہ اور عالمی برادری کی جانب سے  زلزلے کی  آفت کے نتیجے میں ترکیہ کے ساتھ اظہار یک جہتی اور امداد کی فراہمی  پرممنونیت  ظاہر کی  گئی ۔

 بیان میں  ترک-امریکہ تعلقات  کی اہمیت اور باہمی مفادات پر مبنی  تعلقات کے علاوہ علاقائی و عالمی  مسائل میں تعاون  جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ،مزید  برآں   اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ  ترکیہ ،فن لینڈ اور سویڈن کے مابین سہ رکنی معاہدے کی شرائط پوری کرنے کے عمل کو بھی تیز کیا جانا چاہیئے۔

ملاقاتوں میں اس بات کا خدشہ بھی عیاں کیا گیا کہ روس۔یوکرین جنگ میں طوالت سے علاقائی و عالمی استحکام  کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کے  خاتمے کےلیے ترکیہ اپنی سفاریت کوششیں جاری رکھے گا،علاوہ ازیں اناج کی راہداری کے معاہدے کی مدت میں توسیع میں ترکیہ کے کردار کی اہمیت اجاگر کرتےہوئے پی کےکے ،داعش اور فیتو جیسی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا ۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں