دنیا بھر سے ترکیہ کو یکجہتی کے پیغامات

امریکی آرٹسٹ میڈونا نے زلزلہ متاثرین کے لیے مدد کی اپیل کی ہے ۔  ہیوی میٹل بینڈ Metallica نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے 250 ہزار امریکی ڈالر (4.7 ملین لیرا) کا عطیہ دیا ہے

1946806
دنیا بھر سے  ترکیہ کو  یکجہتی کے پیغامات

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   نے  6 فروری کو قہرامان ماراش  میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے "ترکیہ کے لیے    یک جان  - ہمارا درد ایک  غم ایک " کے سلوگن   کے ساتھ  خصوصی نشریات  کی ہیں ۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ    اور ترک قبرصی یکجہتی پلیٹ فارم کے تعاون سے  ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقے میں 1000 پر فیبرک ہاوسز   کے منصوبے  کو عملی جامہ پہنانے کے لیے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ    کے سرکاری ٹیلی ویژن Bayrak ریڈیو ٹیلی ویژن (BRT) پر ٹیلی تھون  نشریات  کو   "ترکیہ کے لیے یک جان - ہمارا درد ایک  غم  ایک " کے سلوگن کے ساتھ پیش کی گئی ہیں۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یوکرین ڈیفنس سپورٹ گروپ کے اجلاس کے آغاز کے موقع پر نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے جان کی بازی ہارنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

نیٹو حکام بالخصوص نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز سٹولٹن برگ نے نیٹو میں ترکیہ  کے مستقل نمائندہ آفس میں رکھی گئی  تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کیے ۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلوں سے متاثر ہونے والوں کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلمان، یہودی اور عیسائی پادریوں نے شرکت کی۔

برطانیہ  کے بادشاہ چارلس سوم نے زلزلہ زدگان کی مدد کرنے والے رضاکاروں سے ملاقات کی۔

شاہی خاندان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  کنگ چارلس نے دارالحکومت لندن کے علاقے ویسٹ لندن میں  ترک رضاکاروں کی تنظیم کا دورہ کیا۔

ہنگری کے صدر کاتالن نوواک نے دارالحکومت  بدا پسٹ میں  خواتین سفیروں کے ساتھ،  قہرامان ماراش مرکز میں آنے والے زلزلوں میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لیے ایک  منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

یونان میں بچوں کے ایک گروپ نے دارالحکومت ایتھنز میں ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے  نغمے گائے ۔

سوڈان میں درجنوں افراد زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے۔ تقریب کے  دائرہ کار میں  گروپ کے ارکان ترکیہ  کے خرطوم سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور ترکیہ اور زلزلہ زدگان کی امداد سے متعلق  بیان دینے کے بعد منتشر ہو گئے۔

امریکی آرٹسٹ میڈونا نے زلزلہ متاثرین کے لیے مدد کی اپیل کی ہے ۔  ہیوی میٹل بینڈ Metallica نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے 250 ہزار امریکی ڈالر (4.7 ملین لیرا) کا عطیہ دیا ہے ۔ پنک راک میوزک کے علمبرداروں میں سے ایک پیٹی اسمتھ نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

6 فروری کو  قہرامان ماراش  میں آنے والے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں اور اسے "صدی کی آفت" قرار دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں