ترکی: THY یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں دینے والی دوسری بڑی فضائی کمپنی

ٹرکش ائیر لائنز THY، یومیہ ایک ہزار 19 پروزوں کے ساتھ یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں دینے والی دوسری فضائی کمپنی بن گئی

1740522
ترکی: THY یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں دینے والی دوسری بڑی فضائی کمپنی

ٹرکش ائیر لائنز THY، بائیس تا اٹھائیس نومبر کے دوران یومیہ ایک ہزار 19 پروزوں کے ساتھ یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں دینے والی دوسری فضائی کمپنی بن گئی ہے۔

یورپی فضائی سیرو سفر تحفظ کمیٹی 'یوروکنٹرول' EUROCONTROL نے 22 تا 28 نومبر کے دوران فضائی ٹریفک کے ڈیٹا کا اعلان کر دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہفتے میں ایک لاکھ 40 ہزار 372 اور یومیہ 20 ہزار 53 پروازیں کی گئیں۔

کورونا وائرس پابندیوں کے بڑے پیمانے پر خاتمے کے بعد آئرلینڈ کی 'ریانائر گروپ' یومیہ 2 ہزار 103 پروازوں کے ساتھ یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں دینے والی پہلی فضائی کمپنی قرار پائی۔

ٹرکش ائیر لائنز THY یومیہ ایک ہزار 19 پروازوں کے ساتھ دوسرے اور لفتھانسا ائیر لائنز 934 پروازوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

ترکی کی پیگاسوس ائیر لائن 401 پروازوں کے ساتھ فہرست میں 10 ویں نمبر پر رہی۔



متعللقہ خبریں