ترکی: فاتح ڈرلنگ بحری جہاز نے 'ترک علی۔2' کی کھدائی مکمل کر لی

کنوئیں میں کھدائی کا کام کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ ہم ،" خود کفیل توانائی، طاقتور ترکی" کے سلوگن کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہیں: ترکی پیٹرولئیم کمپنی

1612076
ترکی: فاتح ڈرلنگ بحری جہاز نے 'ترک علی۔2' کی کھدائی مکمل کر لی

ترکی کا فاتح ڈرلنگ بحری جہاز، سقاریہ گیس فیلڈ  کے دوسرے گہرے سمندر کے کنوئیں،  'ترک علی۔2 ' کی ڈرلنگ میں 3 ہزار 950 میٹر گہرائی تک پہنچ گیا ہے۔

ترکی پیٹرولئیم کمپنی  TPAO  کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 'ترک علی۔2' کنوئیں پر فاتح ڈرلنگ بحری جہاز  کا کام 53 دن تک جاری رہا۔

کنوئیں کی سطح سمندر سے گہرائی 2 ہزار 135 میٹر اور بحری طاس سے زیرِ زمین گہرائی 3 ہزار 950 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ  کنوئیں میں کھدائی کا کام کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ ہم ،" خود کفیل توانائی، طاقتور ترکی" کے سلوگن کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فاتح ڈرلنگ بحری جہاز شمالی سقاریہ گیس فیلڈ میں کام شروع کرنے سے پہلے فیلیوس بندرگاہ  پر تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس نئے کنوئیں کا نام "اماسرہ۔1" ہوگا۔



متعللقہ خبریں