ترکی اور ونیز ویلا کے مابین تجارتی معاہدے پر عمل درآمد 22 اگست سےشروع ہو گا

ترکی کے ونیزویلا میں سفیر  کے بھی شریک ہونے والی تقریب میں ونیزویلا وزیر خارجہ جورجے اریزا اور ان کے نائبین نے شرکت کی

1448893
ترکی  اور ونیز ویلا کے مابین تجارتی معاہدے پر عمل درآمد 22 اگست سےشروع ہو گا

ترکی اور ونیزویلا کے درمیان 17 مئی 2018 کو دستخط ہونے والے والے  تجارتی فروغ معاہدے کی منظوری کے سلسلے کو دونوں ممالک نے مکمل کر لیا ہے۔

معاہدے پر دو نوں ممالک میں 21 اگست سے عمل درآمد کا آغاز ہونے کی اطلاع دینے والے سفارتی   اعلامیہ پر   ونیزویلا کے دفتر خارجہ کی تاریخی عمارت قاسا اماریلا میں منعقدہ ایک تقریب  کے دوران دستخط کیے گئے۔

ترکی کے اس ملک میں سفیر  کے بھی شریک ہونے والی تقریب میں ونیزویلا وزیر خارجہ جورجے اریزا اور ان کے نائبین نے شرکت کی۔

صدر  رجب طیب ایردوان اور ونیزویلا    کے صدر نکولاس مادورو کی مشترکہ کوششوں سے شروع کر دہ اور دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کی محنت سے طے پانے والا یہ معاہدہ ترکی اور ونیزویلا کی باہمی تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات کی خصوصیت کا حامل ہے۔

 



متعللقہ خبریں