ترک نوجوان زندگی کے ہر شعبے میں ملک و وطن کا نام روشن کر رہے ہیں، ترک صدر

’19 مئی کا دن ہمارے شاندار  ماضی و  فتوحات   سے بھرا پڑا ہے  جو کہ ہماری قوم کے لیے وسیلہ فخر اور نوجوانوں کے لیے وسیلہ الہام ہے۔ ‘‘

1419979
ترک نوجوان زندگی کے ہر شعبے میں ملک و وطن کا نام روشن کر رہے ہیں، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترک نوجوان اب زندگی کے ہر شعبے میں  میں ملک و وطن کا نام روشن کر رہے ہیں۔

صدرِ ترکی نے ٹیلی کانفرس کے ذریعے  منعقدہ  تقریب میں نوجوانوں سے خطاب کیا۔

اس قدر گہرے معنی پر مشتمل ایک دن کو نوجوانوں کے لیے مختص  کیے جانے کے ہر گز ایک اتفاق نہ ہونے پر زور دینے والے جناب ایردوان کا کہنا تھا کہ ’’19 مئی کا دن ہمارے شاندار  ماضی و  فتوحات   سے بھرا پڑا ہے  جو کہ ہماری قوم کے لیے وسیلہ فخر اور نوجوانوں کے لیے وسیلہ الہام ہے۔ ‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’ترکی میں نوجوان  اب زندگی کے ہر شعبے میں  دنیا بھر میں نام پیدا کر رہے ہیں۔  یا درخشاں مستقبل یا پھر موت  کے نعرے کے ساتھ  شروع کردہ اس مقدس سفرمیں رکاوٹوں ، سبو تاژ اور خیانتوں کے باوجود ہم پر عزم طریقے سے پیش قدمی کر رہے ہیں۔‘‘

صدر نے بتایا کہ’’ٹھیک 18 برسوں سے  ہم بلند اعتماد، قومی شعور و کردار کے مالک، با صلاحیت نوجوانوں کی نشو ونما کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔‘‘

 



متعللقہ خبریں