ترک تعاون و رابطہ ایجنسی کی جانب سے فلسطینی عوام کو راشن کی امداد

مقبوضہ فلسطینی علاقوں  میں مقیم ساڑھے سات ہزار فلسطینی کنبوں کو امدادی  پیکیٹ فراہم کیے جائینگے جبکہ ہمارا ہدف 40 ہزار کنبے ہیں، تیکا

1411083
ترک تعاون و رابطہ ایجنسی کی جانب سے فلسطینی عوام کو راشن کی امداد

ترک تعاون و رابطی ایجنسی  نے ماہِ صیام میں خوردنی اشیا کی امداد کے دائرہ عمل میں دریائے اردن کے مغربی کنارے پر مقیم تین ہزار احتیاج مند کنبوں میں راشن پیکیٹ تقسیم کیے ۔

تیکا کے فلسطین کوآرڈینیٹر فیق چیتن قایا  نے انادولو ایجنسی کو بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں  میں مقیم ساڑھے سات ہزار فلسطینی کنبوں کو امدادی  پیکیٹ فراہم کیے جائینگے جبکہ ہمارا ہدف 40 ہزار کنبے ہیں۔

فلسطینی اوقاف کے نائب صدر جمال قاسم نے ترکی کی فسلطینی عوام  کے لیے امداد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ راشن مالی و معنوی اعتبار سے بڑے قیمتی ہیں۔ ترک بھائیوں کا تعاو ن ہمیں ہمیشہ سے ہی حاصل رہا  ہے۔  انہوں نے صدرِ ترکی سمیت تمام تر ترک عوام کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں