ترکی کی جانب سے فرانس میں بچوں کی ماوں کے ہیڈ اسکارفپر پابندی کے بل کی مذمت

وزارت خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ  تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم فرانسیسی سینیٹ میں منظور کردہ اس مسودہ قانون کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں جس کا مقصد ہیڈ اسکارف پہننے والی ماؤں کو اسکول کے دوروں کے ساتھ جانے سے روکنا ہے

1297599
ترکی کی جانب سے  فرانس میں بچوں کی ماوں کے ہیڈ اسکارفپر پابندی کے بل کی مذمت

ترکی نے  فرانسیسی  سینیٹ  سے منظور کردہ   اور  ہیڈ سکارف پہننے والے ماوں  کے  اسکول کے دورے پر پابندی لگائی جانے  بل کی سختی سے  مذمت کی  ہے۔

وزارت خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ  تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم فرانسیسی سینیٹ میں منظور کردہ اس مسودہ قانون کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں جس کا مقصد ہیڈ اسکارف پہننے والی ماؤں کو اسکول کے دوروں کے ساتھ جانے سے روکنا ہے۔"

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  ہیڈ سکارف پابندی لگانے   کا مقصد   ان ماؤں کی نشانہ بنایا ہے جو اپنے بچوں  کی اپنے  ماحول کے مطابق  تعلیم و تربیت دینا چاہتی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ "یہ فرانس کے امتیازی سلوک اور پسماندہ رویہ کی ایک نئی مثال ہے جو مسلمانوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری کی حیثیت سے  برتا جاتا ہے۔"

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی حکام  نے اسلاموفوبیا سے نبٹنے  کی بجائے  ایسے اقدامات اٹھائے  ہیں جس سے    اسلامو فوبیا کو بھڑکانے میں مدد ملے گیان اقدامات سے  اور مذہبی آزادیوں کو محدود کیا جا رہا ہے۔ یہ منافقت اور دوہرے معیار کے طریقوں کی بدترین مثال ہے اور ان ممالک کے منہ پر ایک طمانچہ جو ہر موقع پر آزادی ، بنیادی حقوق انسانی اور آزادیوں کی باتیں کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ   حکومت کے کچھ ممبران اور نائب نمائندوں کو اس قانون کی غلطی کے بارے میں متنبہ کیا گیا تھا اور ہم امید کرتے ہیں کہ فرانس ان غلطیوں  کی طرف  توجہ دیتے ہوئے ان اقدامات کو اٹھانے سے گریز کرے گا اور  اور قومی اسمبلی کے ذریعہ اس مسودہ قانون کو مسترد کردیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں