ٹرمپ-ایردوان ٹیلیفون باتچیت شام کی صورت حال پر غور
بتایا گیا ہے کہ صدر ایردوان نے فرانس میں ہو نے والے جی 7 اجلاس میں ایران سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات اور ڈیوڈ سیٹر فیلڈ کی ترکی میں بطور امریکی سفیر تعیناتی کا خیر مقدم کیا
صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔
محکمہ اطلاعات کے مطابق ، اس بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ شام کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ صدر ایردوان نے فرانس میں ہو نے والے جی 7 اجلاس میں ایران سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات اور ڈیوڈ سیٹر فیلڈ کی ترکی میں بطور امریکی سفیر تعیناتی کا خیر مقدم کیا ۔
دونوں صدور نے مشترکہ تجارتی حجم کو 100 ارب ڈالرز تک پہنچانے کے عزم پر اتفاق کرتےہوئے شامی شہر ادلب میں شہری آبادیوں کے تحفظ کو ممکن بنانے اور کسی نئے انسانی بحران کی روک تھام کے موضوع پر تعاون کا بھی یقین دلایا گیا ۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوعان کی مزار اتاترک پر حاضری
صدر رجب طیب اردوعان نے مزارِ اتاترک پر حاضری دی، پھول چڑحائے اور احتراماً خاموشی اختیار کی