ہم اپنے ملک کو مزید آگے لے کرجائیں گے: قورتلمش
ہم اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم اپنی قومی یکجہتی، جذبہ آزادی اور قومی خودمختاری کی حفاظت کریں گے اور اپنی جمہوریت اور ملک کو مزید آگے لے کر جائیں گے: نعمان قورتلمش
ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قورتلمش نے غازی مصطفی کمال اتاترک کی 86 ویں برسی کی مناسبت سےپیغام جاری کیا ہے۔
قورتلمش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ"ہم، ملّی ارادے کے مرکز یعنی ترکیہ قومی اسمبلی کے پہلے اسپیکر اور جمہوریہ ترکیہ کے بانی غازی مصطفی کمال اتاترک کو ان کی وفات کی 86 ویں برسی پر احترام سے یاد کر رہے ہیں۔
جمہوریہ ترکیہ کی قومی جدوجہد اور آزاد و مضبوط ترکیہ کے تصور کے پیش رو مصطفی کمال اتاترک کی یاد تازہ کرتے ہوئے تو ہم ان کی شخصیت کے وسیلے سے،ہماری آزادی و مستقبل کے دفاع کی خاطر جانیں قربان کرنے والے تمام شہداء اور غازیوں کے لیے بھی دعائے رحمت و مغفرت کرتے ہیں۔ اس موقع پرہم اس عزم کی بھی تجدید کرتے ہیں کہ ہم اپنی قومی یکجہتی، جذبہ آزادی اور قومی خودمختاری کا تحفظ کریں گے اور اپنی جمہوریت اور ملک کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔