ترکیہ کی عالمِ اسلام سے اپیل: اسرائیل پر اسلحے کی پابندی عائد کرنے کے لیے دنیا پر دباؤ ڈالا جائے

فلسطین صرف فلسطینیوں کا نہیں تمام مسلمانوں کا معاملہ ہے، اس پر نہ صرف ایک آواز میں بولنا بلکہ عملی اقدامات کرنا بھی ضروری ہے: خاقان فیدان

2208596
ترکیہ کی عالمِ اسلام سے اپیل: اسرائیل پر اسلحے کی پابندی عائد کرنے کے لیے دنیا پر دباؤ ڈالا جائے
Bedr Abdulati-Hakan Fidan.jpg
Abdulla Khaleel-Hakan Fidan.jpg
fuad huseyin-hakan fidan.jpg
hakan-fidan-ishak-dari.jpg

 

وزیر خارجہ خاقان فیدان نے اسلامی دنیا سے اسرائیل پر اسلحے کی پابندی عائد کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی اپیل کی۔

سفارتی ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق، وزیر فیدان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ تنظیم اسلامی تعاون اور عرب لیگ کے غیر معمولی اجلاس میں وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے دوران فلسطین کے مسئلے پر خطاب کیا۔

فیدان نے اسرائیل کی غزہ پر نسل کشی کے حملوں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے متحد ہو کر کام کرنا اور اس اپیل کو سننے والے ممالک کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے۔

مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات کا ذکر کرتے ہوئے فیدان نے بتایا کہ اسرائیل کی انتہا پسند سیاسی شخصیات، جن میں وزرا بھی شامل ہیں، مسجد اقصیٰ کی تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کے ارادے کا کھلے عام اظہار کر رہے ہیں۔

فیدان نے اس بات پر زور دیا کہ یہ صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کا معاملہ ہے، اور اس پر نہ صرف ایک آواز میں بولنا ضروری ہے بلکہ عملی اقدامات بھی کرنے چاہئیں۔

وزیر فیدان نے نشاندہی کی کہ چند ممالک اسرائیل کو اس جنگ کو جاری رکھنے کے لیے ہتھیار اور گولہ بارود کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

"پہلے قدم کے طور پر ہم اسرائیل پر اسلحے کی پابندی کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ ترکی کی حیثیت سے، ہم نے اسرائیل کو اسلحے کی منتقلی روکنے کے لیے اقوام متحدہ میں ایک مہم شروع کی ہے۔ ہمیں سلامتی کونسل کے مستقل ممبران سمیت 52 ممالک کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ ہم سب کو اس معاملے میں زیادہ ذمہ داری لینے کے لیے جو بھی ضروری ہے کرنا چاہیے۔ اب اپنی یکجہتی دکھانے کا وقت ہے۔"

فیدان نے اقوام متحدہ کی مشرق قریب میں فلسطینی مہاجرین کی امداد اور تعمیر نو کی ایجنسی (UNRWA) کی مدد کے لیے مہم شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

حکان فیدان نے اجلاس کے دوران دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔

فیدان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین، مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں



متعللقہ خبریں