S-400نظام متحرک اور فعال طریقے سےاستعمال ہوگا: ترک صدارتی ترجمان
ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ایس 400 دفاعی نظام کی فراہمی جلد ہو جائے گی جسے متحرک طریقے سے استعمال کیا جائے گا
ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ایس 400 دفاعی نظام کی فراہمی جلد ہو جائے گی جسے متحرک طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔
ترجمان نے صدر ایردوان کی زیرقیادت انقرہ میں منعقدہ کابینہ اجلاس کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔
قالن نے کہا کہ ایس 400 نظام نیٹو کے زیر استعمال دفاعی نظاموں کےلیے خطرہ نہیں بنے گا ،اس وقت دفاعی ماہرین اس کی تنصیب کے بارے میں کام کر رہے ہیں جس میں ترک فضائیہ بھی شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شام کے حوالے سے آستانہ معاہدے کے دائرہ عمل میں ترکی ،روس اور ایران کے درمیان منعقدہ سہ رکنی اجلاس کا اگلہ مرحلہ ماہ اگست میں استنبول میں منعقد ہوگا جس کی قیادت صدر ایردوان کریں گے علاوہ ازیں ، اکتوبر میں ترکی،جرمنی،فرانس اور روس پر مشتمل چہار رکنی گروپ اجلاس بھی استنبول میں منعقد کیا جائے گا ۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوعان کی مزار اتاترک پر حاضری
صدر رجب طیب اردوعان نے مزارِ اتاترک پر حاضری دی، پھول چڑحائے اور احتراماً خاموشی اختیار کی