ترکی، شام کے شمال میں دہشت گردی کوریڈور کی اجازت نہیں دے گا: صدر ایردوان

خواہ کسی بھی قیمت پر ہو ترکی شام کے شمال میں دہشت گردی کوریڈور بنائے جانے کی اجازت نہیں دے گا: صدر رجب طیب ایردوان

891413
ترکی، شام کے شمال میں دہشت گردی کوریڈور کی اجازت نہیں دے گا: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ کے شام کے بارے میں طرز فکر کو ہدف بناتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے کوریڈور کو راستہ نہیں دیا جائے گا۔

صدر ایردوان نے روزنامہ صباح  میں شائع ہونے والے انٹرویو میں کہا ہے کہ "خواہ کسی بھی قیمت پر ہو ترکی شام کے شمال میں دہشت گردی کوریڈور بنائے جانے کی اجازت نہیں دے گا"۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا طرز فکر کے جو دہشتگرد تنظیم داعش ، فیتو دہشت گرد تنظیم ، علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK اور YPG/PYD کے ایک ہی جیسا ہونے کو قبول نہیں کرتا وہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد نہیں کر سکے گا۔ یورپ کا تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ایک ہی جیسا طرز فکر اختیار کرنا ضروری ہے۔

امریکہ اور ترکی کے درمیان فکری تضاد  کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہونے کا ذکر کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم  گذشتہ سال کے فرات ڈھال آپریشن کی طرح فیلڈ میں فوجی کاروائی سے نہیں ہچکچائیں گے۔



متعللقہ خبریں