تنجیلی میں جنڈارمری چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ، ایک فوجی شہید تین زخمی
ترکی کے ضلع تنجیلی کی تحصیل ناظمیے میں جنڈارمری چیک پوسٹ پر پی کے کے دہشت گردوں نے حملہ کر کے ایک فوجی کو شہید اور تین کو زخمی کر دیا ہے ۔
556468
ترکی کے ضلع تنجیلی کی تحصیل ناظمیے میں جنڈارمری چیک پوسٹ پر پی کے کے دہشت گردوں نے حملہ کر کے ایک فوجی کو شہید اور تین کو زخمی کر دیا ہے ۔
دہشت گردوں نے مسروقہ گاڑی کیساتھ شہر میں داخل ہو کر جنڈار مری چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔فوجیوں کی جوابی کاروائی کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ۔ دیگر دہشت گرد فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں ۔