صومالیہ: فیتو کے اسکول ترکی کی وزارت تعلیم کے زیر کنٹرول دوبارہ کھل جائیں گے

ہم ،صومالی حکومت کی طرف سے بند کئے گئے ،فیتو کے اسکولوں کو  ماہِ ستمبر کے آغاز سے دوبارہ کھولنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اولگان بیکار

556070
صومالیہ: فیتو کے اسکول ترکی کی وزارت تعلیم کے زیر کنٹرول دوبارہ کھل جائیں گے

صومالیہ میں فیتو  کے اسکولوں کو نئی شکل دی جا رہی ہے۔

موغادیشو میں ترکی کے سفیر اولگان بیکار نے کہا ہے کہ ہم ،صومالی حکومت کی طرف سے بند کئے گئے ،فیتو کے اسکولوں کو  ماہِ ستمبر کے آغاز سے دوبارہ کھولنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صومالیہ کی وزارت تعلیم کے ساتھ متوقع سمجھوتے کی رُو سے ان اسکولوں کا کنٹرول  ترکی کی قومی وزارت تعلیم  کے ہاتھ میں چلا جائے گا اور ان اسکولوں میں اب کے بعد معیاری تعلیمی خدمات  فراہم کی جائیں گی۔

اولگان نے کہا کہ فیتو کے قائم کردہ 'دوا' ہسپتال کا نام تبدیل کر کے 'بے نادر' رکھ دیا جائے گا اور یہ ہسپتال  2 ہفتوں کے اندر موغادیشو میں موجود رجب طیب ایردوان ہسپتال کے زیر انتظام  اپنی کاروائیوں کا دوبارہ سے آغاز کر دے گا۔

سفیر اولگان بیکار نے کہا کہ ترکی کی حکومت سیاسی مسائل کے حل میں اور قیام استحکام کے لئے صومالی حکومت کی ہر طرح سے مدد کرے گی۔

واضح رہے کہ موغادیشو میں سال 2011 سے لے کر اب تک جاری فیتو کے 3 اسکولوں میں 850 طالبعلم زیر تعلیم تھے۔

صومالیہ کی حکومت نے 16 جولائی کو نیلے اکیڈمی  کی کاروائیوں کو بند کرنے اور ادارے کے اہلکاروں  کے ملک کو ترک کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

توقع ہے کہ اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو ترک اور مقامی اساتذہ سے پورا کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں