فتح اللہ گولن کی حوالگی کےلیے امریکہ کو ثبوت چاہیئں،مل جائیں گے: یلدرم

وزیراعظم  بن علی یلدرم نے  کہا ہے کہ  فوجی بغاوت   کے سلسلے میں فتح اللہ گولن  کی ترکی حوالگی کے لیے حکومت امریکہ کو 4  دستاویز   ا جلد ہی روانہ  روانہ کرے گی

532634
فتح اللہ گولن کی حوالگی کےلیے امریکہ کو ثبوت چاہیئں،مل جائیں گے: یلدرم

وزیراعظم  بن علی یلدرم نے  کہا ہے کہ  فوجی بغاوت   کے سلسلے میں فتح اللہ گولن  کی ترکی حوالگی کے لیے حکومت امریکہ کو 4  دستاویز   ا جلد ہی روانہ  روانہ کرے گی ۔

 وزیراعظم نے پارٹی کے گروپ اجلاس سے خطاب کے دوران  کہا کہ  دنیا پر یہ آشکار ہو گیا ہے کہ فتح اللہ گولین   اور   ان کی تنظیم   کتنی خطرناک ہے ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ    گولین کی ترکی حوالگی کے لیے امریکہ کو چار دستاویز  فراہم کیے جائیں  گ۔

 یلدرم نے کہا کہ  امریکہ نے ہم سے  ثبوت مانگے ہیں  جو کہ انہیں مل   سکتےہیں۔11 ستمبر کے واقعات پر امریکہ نے  بغیر کسی ثبوت کے گونٹانامو کی جیل میں  سینکڑوں بے گناہ افراد کو قید کیا تو اب فتح اللہ گولن  کےلیے ہم سے دلائل  طلب کیے جا رہے ہیں   جو کہ اس وقت خود  دنیا پر عیاں ہیں۔

 وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ  ملک میں   سازشی ٹولوں  کے خلاف حکومت  اقدامات اٹھا رہی ہے   جن کے بعد کوئی بھی  ملک دشمن  عناصر     ریاست کے غداری کا ارتکاب  نہیں کر سکے گا۔

یاد رہے کہ 15 جولائی کی فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد فتح اللہ گولن کو  مطلوبہ افراد کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے ۔

  



متعللقہ خبریں