غزہ میں اسرائیل کی جارحانہ کاروائیاں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے خطے میں فی الفور فائر بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہےدونوں فریقین کو ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لینا ہو گا وگرنہ مشرق وسطی کا علاقہ مزید کسی جنگ کو برداشت نہیں کر پائے گا۔

125216
غزہ میں اسرائیل کی جارحانہ کاروائیاں

غزہ میں ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اسرائیل کی تازہ فوجی کاروائیوں میں 80 فلسطینی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے۔
مشرق وسطی میں دو طرفہ حملے جاری ہیں تو کشیدگی میں تیزی آنے پر دنیا بھر نے رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے خطے میں فی الفور فائر بندی کی اپیل کی ہے۔
دونوں فریقین کو ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لینے کے معاملے پر متنبہ کرنے والے بان کی مون کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی کا علاقہ مزید کسی جنگ کو برداشت نہیں کر پائے گا۔
اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کی امدادی تنظیم نے غزہ میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔
صدر ِ فلسطین محمود عباس سے ٹیلی فون پر بات چیت کرنے والے فراسیسی صدر اولاند نے اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی۔
اسلامی تعاون تنظیم نے بھی، اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی تفتیش کیے جانے کی خاطر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور حقوق انسانی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں زمینی کاروائی کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔
نو سو سے زائد اہداف پر بمباری کیے جانے والے غزہ میں ہلاک شدگا ن میں کم ازکم 30 بچے اور خواتین شامل ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں