ترک صدر کی آذربائیجانی صدر سے انقرہ میں ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال

فلسطینی سرزمین بالخصوص غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی جاری ہے اور اسرائیل ان جرائم سے نہ صرف علاقائی سلامتی بلکہ عالمی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے، ایردوان

2151558
ترک صدر کی آذربائیجانی صدر سے انقرہ میں ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان کی آذربائیجان کے صدر الہام علی یف سے ملاقات کے دوران، غزہ میں اسرائیل کے قتل عام، قبضے سے آزاد آذربائیجانی سرزمین میں تعمیراتی سرگرمیوں اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدارتی محکمہ اطلاعات  کے بیان کے مطابق ایردوان اور علی یف نے گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں ملاقات کی۔

اس  دوران صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ قارا باغ سے  روسی امن قوتوں  کی روانگی کے حوالے سے عمل کی پیروی کر رہا ہے اور یہ آرمینیائی قبضے سے نجات دہندہ  آذربائیجانی سرزمین میں تعمیرات  اور بحالی کی سرگرمیوں کو سراہتا ہے۔

جناب ایردوان نے  زور دیتے ہوئے کہا کہ" فلسطینی سرزمین بالخصوص غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی جاری ہے اور اسرائیل ان جرائم سے نہ صرف علاقائی سلامتی بلکہ عالمی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے، مستقل حل دارالحکومت مشرقی القدس ہونےو الی  ریاستِ فلسطین کے قیام  میں پوشیدہ ہے  اور اس کے لیے عالمی برادری کو اسرائیل پر دباو ڈالنا لازمی ہے۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ آذربائیجان کی قومی اسمبلی میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے ساتھ ایک بین الپارلیمانی دوستی گروپ کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ جولائی میں شوشا میں منعقد ہونےو الے ترک مملکتوں کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   کے صدر ایرسین تاتار  کو    مدعو  کرنا  دعوی قبرص کو تقویت بخشے گا۔

آذربائیجان میں منعقد ہونے والے موسمیاتی سربراہی اجلاس کے لیے علی یف کی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ترکیہ  تیاری کے عمل کے دوران ہر قسم کی مدد فراہم کرے گا۔

ترک صدر نے بتایا کہ سربراہی اجلاس میں ان کی اہلیہ ایمن ایردوان کی سرپرستی میں "زیرو ویسٹ پروجیکٹ" کے دائرہ کار میں اہم  سرگرمیاں  منعقد کی جائیں گی۔

 



متعللقہ خبریں