ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان روس کے دورے پر

وزیر خارجہ فیدان اپنے روسی ہم منصب سرگے لاوروف اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے اور برکس اجلاس میں شرکت کریں گے

2150666
ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان روس کے دورے پر

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان آج روس کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

روس میں اپنی مصروفیات کے دوران وزیر خارجہ فیدان اپنے روسی ہم منصب سرگے لاوروف اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے اور 11 جون کو متوقع برکس پلس 'BRICS+ ' نشست میں شرکت کریں گے۔

مذاکرات میں غزّہ کی تازہ صورتحال، یوکرین ، شام، لیبیا اور جنوبی قاقیشیا سمیت علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

اجلاس میں فیدان، علاقے میں جاری جنگ کے پُر امن حل کے بارے میں، ترکیہ کی توقعات کا اور اس معاملے میں ہر ممکنہ مدد و تعاون کے لئے تیار ہونے کا اعادہ کریں گے۔

واضح رہے کہ برکس کا قیام جون 2006 میں روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ بین الاقوامی اقتصادی فورم  کے دوران اور برازیل، روس، بھارت اور چین کی شرکت سے وجود میں آیا۔ 2010 میں جنوبی افریقہ اور 2024 میں مصر، ایتھوپیا، ایران اور متحدہ عرب امارات  کی شرکت سے یہ تنظیم ایک  کثیر الملل ساخت کی شکل اختیار کر گئی ہے۔

برکس، مزید 30 ممالک کو رکن بنانے کے لئے تیار ہے  اور گلوبل اقتصادیات میں ایک اہم حیثیت کی حامل متبادل یونین  بننے کے راستے پر گامزن ہے۔



متعللقہ خبریں