ترکیہ: سلامتی کونسل کا غزّہ بِل ایک اہم قدم ہے

ہمارے نزدیک، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا قبول کردہ اور غزّہ میں فائر بندی پر مبنی فیصلہ بِل غزّہ میں قتل عام کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے: ترکیہ وزارت خارجہ

2151275
ترکیہ: سلامتی کونسل کا غزّہ بِل ایک اہم قدم ہے

ترکیہ نے کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قبول کئے گئے اور غزّہ میں فائر بندی سے متعلق فیصلے کو "قتل عام کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دیا ہے"۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمارے نزدیک، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 10 جون کو قبول کیا گیا اور غزّہ میں فائر بندی کی یقین دہانی سے متعلق 2435 نمبر کا فیصلہ غزّہ میں قتل عام کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔

بیان میں فیصلے کے بارے میں حماس کے تعمیری و مثبت روّیے پر ممنونیت کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ "اسرائیل کا پائیدار فائر کی ضمانت دینا اور مذکورہ فیصلے کی تمام شقّوں کا بلا کم و کاست اطلاق کرنا  شرط ہے۔ترکیہ، جنگ کے پائیدار خاتمے، اسرائیل کی غزّہ کے تمام حصوں سے پس قدمی، یرغمالیوں اور قیدیوں کی دو طرفہ شکل میں رہائی، بے گھر فلسطینیوں کی غزّہ واپسی، علاقے میں کافی مقدار میں اور بغیر کسی وقفے کے انسانی امداد کی رسائی اور غزّہ کی تعمیرِنو کے لئے اٹھائے گئے، تمام اقدامات کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا"۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر جو بائڈن نے 31 مئی کو 3 مراحل پر مبنی تجویز پیش کی تھی۔ تجویز کا پہلا مرحلہ غزّہ میں فوری فائر بندی پر مبنی تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس تجویز کے حق میں پیش کئے گئے  فیصلہ بِل کو منظور کر لیا تھا۔



متعللقہ خبریں