غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے

ترکی سے یونان جانے کی کوشش میں مصروف ایک کشتی کو ساحلی محافظین نے ضلع معلا کی تحصیل ڈاتچا سے اپنے قبضے میں لے لیا

125451
غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے

ضلع معلا کی تحصیل داتچا سے غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش میں ہونے والے 33 تارکینِ وطن پکڑے گئے ہیں۔
ساحلی سیکورٹی ٹیم نے ایک مخبری کے بعد کارگے کھاڑی میں ایک "کشتی " کو رکنے کا حکم دیا۔
اس چیز کی پرواہ نہ کرنے والے کپتان نے فرار ہونے کی خاطر کشتی کو ساحل کی جانب لیجانا شروع کردیا۔
سمندر کنارے پر واقع چٹانوں سے ٹکرانے والی کشتی میں پانی بھرنے لگا جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ساحلی محافظ ٹیم نے چھ بچوں سمیت 33 افراد کو پکڑ کیا۔
کشتی کے ملاح اور ایجنٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں