ترکی اور اوزبکستان کے درمیان طویل جمود کے بعد مذاکرات

فریقین ان مذاکرات کو ایک نئے دور کے آغاز سے تشبیح دے رہے ہیں۔ یہ مذاکرات طویل عرصے بعد دونوں ممالک میں جمود کے بعد منعقد ہو رہے ہیں۔ داود اولو نے تاشقند میں سب سے پہلے وزیر خارجہ عبدلعزیز کامل اوف سے ملاقات کی ہے

124677
ترکی اور اوزبکستان کے درمیان طویل جمود کے بعد مذاکرات

ترکی اور اوزبکستان کے درمیان حالیہ دور کے بڑے اہم مذاکرات منعقد ہو رہے ہیں۔
وزیر خارجہ احمد داود اولو اس مقصد کے لیے اوزبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے ہیں۔
داود اولو تاشقند میں صدر اسلام کریموف سے ملاقات کریں گے۔
فریقین ان مذاکرات کو ایک نئے دور کے آغاز سے تشبیح دے رہے ہیں۔
یہ مذاکرات طویل عرصے بعد دونوں ممالک میں جمود کے بعد منعقد ہو رہے ہیں۔
تیرہ سال بعد کسی بھی ترک وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ اوزبکستان ہے۔
داود اولو نے تاشقند میں سب سے پہلے وزیر خارجہ عبدلعزیز کامل اوف سے ملاقات کی ہے۔
وزیر خارجہ احمد داود اولو نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جب سے وزارتِ خارجہ کا عہدہ سنبھالا ہےاس وقت سے وہ بڑی بے تیابی سے اس دورے کے منتظر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور اوزبکستان کے طاقتور ہونے سے علاقے میں استحکام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیر خارجہ احمد داود اولو بعد میں صدر اسلام کریموف سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ احمد داود اولو کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کو دور کرنا ہے۔ ان کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ وزیر خارجہ احمد داود اولو کل اوزبکستان کے تاریخی شہر ثمر قند اور بخارہ کا دورہ کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں