بائیڈن عہدہ صدارت کےلیے صحت مند اور فٹ ہیں: وائٹ ہاوس ڈاکٹر

وائٹ ہاؤس ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 80 سالہ جوبائیڈن کا تین گھںٹے تک طبی معائنہ کرنے کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ وہ صدارتی ذمہ داری نبھانے کے لیے مضبوط اور فٹ ہیں

1947770
بائیڈن عہدہ صدارت کےلیے صحت مند اور فٹ ہیں: وائٹ ہاوس ڈاکٹر

امریکی صدر جوبائیڈن کو صدارت کے لیے مضبوط، صحت مند اور فٹ قرار دے دیا گیا۔

خبر کے مطابق، وائٹ ہاؤس ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 80 سالہ جوبائیڈن صدارتی ذمہ داری نبھانے کے لیے مضبوط اور فٹ ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ روز  واشنگٹن کے اسپتال میں امریکی صدر کا 3 گھنٹے تک طبی معائنہ ہوا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں صدر بننے کے بعد جوبائیڈن کا دوسری مرتبہ طویل اور جامع طبی معائنہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، جوبائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں اور امکان ہے کہ وہ جلد دوسری مرتبہ بھی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کریں گے۔

 ڈاکٹر کیون او کونر نے گزشتہ روز  ایک میمو میں لکھا کہ جوبائیڈن کا اس وقت دل کی بے قاعدہ دھڑکن، ہائی کولیسٹرول، موسمی الرجی، ریڑھ کی ہڈی کے درد اور پاؤں میں تکلیف کاعلاج کیا جا رہا ہے تاہم ان کی حالت بہتر ہے۔



متعللقہ خبریں