سوشل میڈیا پر شہریوں پر فائرنگ کرنے والے فوجی ترک نہیں، اسرائیلی تھے

جب قابض اسرائیلی فوجیوں نے ایک ٹرک ڈرائیور پر حملہ کیا اور گاڑی کے ٹائروں پر فائر کیا۔ عبرانی گفتگو کو  چھپانے  کے لیے  موسیقی کو شامل کیا گیا ہے

2188684
سوشل میڈیا پر شہریوں پر فائرنگ کرنے والے فوجی ترک نہیں، اسرائیلی تھے

ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات  انسدادِ غلط معلومات مرکز  نے اطلاع دی ہے کہ سوشل میڈیا پر شہریوں پر فائرنگ کرنے والے فوجی ترک نہیں، اسرائیلی تھے۔

انسدادِ غلط معلومات مرکز  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس بات کا تعین کیا گیا ہے کہ مبینہ  فوٹیج عراق کے شہر دوحوک میں نہیں بلکہ فلسطین کے مغربی کنارے کے الخلیل  علاقے سے تعلق رکھتی ہے۔ فوٹیج  میں ان لمحات کو دکھایا گیا ہے جب قابض اسرائیلی فوجیوں نے ایک ٹرک ڈرائیور پر حملہ کیا اور گاڑی کے ٹائروں پر فائر کیا۔ عبرانی گفتگو کو  چھپانے  کے لیے  موسیقی کو شامل کیا گیا ہے۔ بے بنیاد دعووں پر یقین نہ کریں۔"


 



متعللقہ خبریں