ترکیہ میں پاکستانی جڑواں بچیوں کا کامیاب آپریشن

صدر رجب طیب ایردوان کے حکم سے ترکیہ لائی گئی پاکستانی جڑواں بچیوں کے جُڑے ہوئے سر کو 14 گھنٹے کے کامیاب آپریشن سے الگ کر دیا گیا

2189207
ترکیہ میں پاکستانی جڑواں بچیوں کا کامیاب آپریشن
pakistanli yapisik ikizler.jpg
pakistanli yapisik ikizler.jpg
pakistanli yapisik ikizler.jpg
pakistanli yapisik ikizler.jpg
pakistanli yapisik ikizler.jpg
pakistanli yapisik ikizler.jpg
pakistanli yapisik ikizler.jpg
pakistanli yapisik ikizler.jpg

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے حکم سے ترکیہ لائی گئی پاکستانی جڑواں بچیوں کے جُڑے ہوئے سر کو 14 گھنٹے کے کامیاب آپریشن سے الگ کر دیا گیا ہے۔

آٹھ ماہ کی میرہا اور منال 2023 کو سر سے جُڑی ہوئی شکل میں پیدا ہوئیں۔ بچیوں کے والدین کی طرف سے مدد کی اپیل پر صدر رجب طیب ایردوان نے بچیوں کو ترکیہ لانے کے احکامات جاری کئے۔

جڑواں بچیوں کو انقرہ کے بِلکینٹ سٹی ہسپتال میں دو مرحلوں کے آپریشن میں ایک دوسرے سے الگ کیا گیا ہے۔

بچیوں کے والد ریحان علی نے آپریشن میں شامل پورے عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ اپنی بچیوں کو ایک دوسرے سے الگ  دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔ اب میری بیٹیاں صحت مند انسان کی طرح اپنی پہلی سالگرہ منا سکیں گی۔ میں سب سے پہلے تو صدر رجب طیب ایردوان کا ممنونِ احسان ہوں اس کے بعد وزارتِ صحت، بِلکینٹ سٹی ہسپتال اور آپریشن میں شامل تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔میں صدر ایردوان سے بھی ملنا چاہتا اور ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

بچیوں کی ماں نازیہ پروین نے بھی صدر ایردوان اور تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ "میں بہت خوش ہوں میری بیٹیاں اب صحت مند ہیں اور خطرے سے باہر ہیں"۔



متعللقہ خبریں