غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا 90 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے: انروا

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں دس سال سے کم عمر کے تقریباً 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کی مہم  اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کی وجہ سے انروا اور اس کے شراکت داروں کے لیے ایک بڑا چیلنج  ہے

2187997
غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا 90 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے: انروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی  برائے امداد انروا  کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم  کا کام  90 فیصد تک  مکمل ہو گیا ہے ۔

 کمشنر نے کہا کہ اگلا قدم یہ یقینی بنانا ہے کہ اس مہینے کے آخر تک سینکڑوں ہزاروں بچوں کو دوسری خوراک مل جائے۔

 واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں دس سال سے کم عمر کے تقریباً 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کی مہم  اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کی وجہ سے انروا اور اس کے شراکت داروں کے لیے ایک بڑا چیلنج  ہے ۔

 غزہ میں انسداد پولیو  کی یہ مہم یکم ستمبر کو شروع کی گئی تھی۔

یہ مہم عالمی ادارہ صحت کی جانب سے گزشتہ ماہ اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آئی کہ غزہ میں پولیو وائرس ٹائپ ٹو کی وجہ سے ایک بچہ جزوی طور پر مفلوج ہو گیا تھا  جو کہ  یہ فلسطینی علاقوں میں 25 سالوں میں اپنی نوعیت کا پہلا  واقعہ  ہے۔

اس ماہ 10 ستمبر کو شمالی غزہ کی پٹی میں باقی دو لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کی مہم شروع ہونے سے قبل وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں 4 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ فلسطینی بچوں کی ویکسینیشن کردی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں