ترکیہ :ضلع باتمان کے قریب 800 سالہ پرانے آبی نظام کی دریافت

ماردین یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر زکائی اردال  کی زیر نگرانی ماہرین کی ٹیم نے بتایا ہے کہ حال ہی میں ایک ساڑھے چھ کلومیٹر طویل آبی نظام سے منسلک نالیوں کا دو کلومیٹر حصہ دریافت کیا گیاہے

1906166
ترکیہ :ضلع باتمان کے قریب 800 سالہ پرانے آبی نظام کی دریافت

ترک ضلع باتمان کے قصبے حسن کیف میں واقع تاریخی قلعے کے قریب کی گئی کھدائی میںآرتوک دور سے وابستہ آٹھ سو سالہ آبی نظام دریافت کیا گیا ہے۔

حسن کیف قلعے میں  کھدائی کا یہ تیسرا مرحلہ ہے  جہاں مزید ارضیاتی آثار قدیمہ کی دریافت کا کام بھی جاری ہے۔

ماردین یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر زکائی اردال  کی زیر نگرانی ماہرین کی ٹیم نے بتایا ہے کہ حال ہی میں ایک ساڑھے چھ کلومیٹر طویل آبی نظام سے منسلک نالیوں کا دو کلومیٹر حصہ دریافت کیا گیاہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  اس دور میں یہ نالیاں قلعے کے نچلے حصے تک  پانی پہنچانے کے کام میں لائی جاتی تھیں جنہیں قریبی چٹانوں کو تراشتے ہوئے بنایا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں