جاپانی محققین کی طرف سے خوشخبری: ڈائٹنگ کے بغیر بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے

پی جی سی-1 اے پروٹین کے متغیرات کی تعداد میں اضافہ توانائی کے استعمال کو تیز کر کے  چربی جلانے میں مدد دے سکتا ہے

2190897
جاپانی محققین کی طرف سے خوشخبری: ڈائٹنگ کے بغیر بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے

جاپانی محققین نے ایسے متغیرات کی دریافت کی ہے جو ورزش کے دوران بڑھتے اور چربی جلانے کی رفتار کو تیز کرتے ہیں۔

جاپان کی 'ٹوڈے' خبر ویب سائٹ کے مطابق، کوبے یونیورسٹی کے محققین نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی نئی دوا دریافت کر سکتے ہیں جو پرہیز کیے بغیر وزن کم کرنے میں مدد دے گی۔

محققین نے کہا ہے کہ ورزش کرنے والے افراد کے عضلاتی ڈھانچے میں "پی جی سی-1 اے" پروٹین کے مختلف متغیرات پیدا ہوتے ہیں، ان متغیرات کی تعداد میں اضافہ لوگوں میں توانائی کے استعمال کو تیز کر کے  چربی جلانے میں مدد دیتا ہے۔

انسانوں کے عضلاتی ڈھانچے کا مطالعہ کرنے والے محققین نے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ 'پی جی سی-1 اے'کے متبادل متغیرات بھی ورزش کے دوران بڑھتے ہیں۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ ان متغیرات کی پیداوار مختلف افراد میں  مختلف ہوتی ہے جس  وجہ سے ایک ہی طرح کی ورزش کرنے کے باوجود مختلف لوگوں میں وزن میں کمی کی رفتار مختلف ہوسکتی ہے۔

کوبے یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر واتارو اوگاوا نے کہا ہے کہ تحقیق کے نتائج موٹاپے سے متعلقہ بیماریوں کے علاج میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ تحقیق یورپی سائنسی جریدے "مالیکیولر میٹابولزم" میں شائع ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں