امریکہ، آٹو موبائل انڈسڑی میں چینی اور روسی سافٹ اور ہارڈ ویئر کا استعمال ختم کر دیا جائیگا
یہ منصوبے "ہدف بنائے گئے، فعال" اقدامات ہیں اور ان کا مقصد امریکہ کی حفاظت کرنا ہے
امریکہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کاروں، ٹرکوں اور بسوں میں چین اور روس میں تیار کردہ کچھ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے استعمال پر پابندی لگانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
امریکی وزیر تجارت گینا ریمنڈو نے اعلان کیا کہ یہ منصوبے "ہدف بنائے گئے، فعال" اقدامات ہیں اور ان کا مقصد امریکہ کی حفاظت کرنا ہے۔
ریمنڈو نے کہا کہ"آج گاڑیاں کیمرے، مائیکروفون، GPS ٹریکنگ سسٹم اور انٹرنیٹ سے منسلک دیگر ٹیکنالوجیز سے لیس ہیں۔ یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ اس ڈیٹا تک رسائی رکھنے والا کوئی غیر ملکی دشمن ہماری قومی سلامتی اور خفیہ پالیسیوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ "
دوسری جانب چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ "قومی سلامتی کے نظریے کو وسعت دے کر" چینی کمپنیوں کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا، "ہم امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کی توسیع اور چینی کمپنیوں کے خلاف امتیازی کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں" اور امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ "چینی اداروں کے لیے کھلا، منصفانہ اور شفاف کاروباری ماحول فراہم کرے۔ "
یہ تجویز، چینی موٹر گاڑیوں کی سپلائی چین کے وجود کو محدود بنانے کا ہدف بنانے والا وائٹ ہاؤس کے تازہ ترین اقدام کے طور پر نمایاں ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ نے اس سے قبل چین کے خلاف الیکٹرک گاڑیوں، بیٹریوں اور دیگر مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کیا تھا اور سائبر سکیورٹی کے خطرے کے پیش نظر چینی ساختہ کارگو کرینوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔
ان پابندیاں کو 2027 ماڈل سال کے ساتھ سافٹ ویئر میں اور تین سال بعد ہارڈ ویئر میں نافذ کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ مدت آٹوموبائل انڈسٹری کو اپنی سپلائی چینز کو دوبارہ سے ترتیب دینے کا امکان فراہم کرے گی۔