چین نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر ڈالا

بتایا گیا ہے کہ  آزمائشی تجربہ  چینی فوج کے سالانہ تربیتی منصوبے میں ایک معمول کی سرگرمی تھی جسے بین الاقوامی قوانین کے مطابق کیا گیا اور اس میں کسی ملک کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے

2191336
چین نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر ڈالا

چین نے آزمائشی مقاصد کے لیے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائلICBM بحر الکاہل میں  داغا ہے۔

چینی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جعلی وار ہیڈ لے جانے والا میزائل بحر الکاہل سے دور مقررہ علاقے میں جا گرا۔

بیان میں کہا گیا کہ  آزمائشی تجربہ  چینی فوج کے سالانہ تربیتی منصوبے میں ایک معمول کی سرگرمی تھی جسے بین الاقوامی قوانین کے مطابق کیا گیا اور اس میں کسی ملک کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے ۔

البتہ  اس بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ سمندر میں میزائل کس جگہ گرا ہے۔

چین کی طرف سے اب تک کا سب سے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل "ڈونگ فنگ (ایسٹ ونڈ) 41 ہے جس کی  مسافت  12 ہزار سے 15 ہزار کلومیٹر تک ہے۔

چین نے پہلی بار 1980 میں ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل جنوبی بحرالکاہل میں آزمائشی مقاصد کے لیے  داغا تھا۔

یاد رہے کہ 5500کلومیٹر سے زیادہ  مسافت والے بیلسٹک میزائلوں کو بین البراعظمی کہا جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں