چین: ہمارے خلائی اسٹیشن کے دروازے غیر ملکی خلاء بازوں کے لئے کھُلے ہیں

چین، خلاء کے پُر امن استعمال کے اصول پر کاربند تمام ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کے لئے تیار ہے: وانگ وِن بِن

1814484
چین: ہمارے خلائی اسٹیشن کے دروازے غیر ملکی خلاء بازوں کے لئے کھُلے ہیں

چین نے کہا ہے کہ دنیا کے مدار میں ہمارے قائم کردہ خلائی اسٹیشن 'تئین گونگ' کے دروازے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے لئے کھُلے ہیں۔ ان ممالک کے خلاباز تئین گونگ کا دورہ کر سکتے اور یہاں تحقیقی منصوبے شروع کر سکتے ہیں۔

چین وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وِن بِن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خلائی اسٹیشن پر شروع کرنے کے لئے اس وقت تک، 17 ممالک سے 23 تنظیموں کے، 9 منصوبوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ترجمان وانگ نے کہا ہے کہ مذکورہ تحقیقاتی و تجرباتی منصوبے اقوام متحدہ خلائی تعلقات آفس کے زیرِ انتظام چلائے جائیں گے اور ہم امید کرتے ہیں کہ رواں سال کے اواخر میں شروع کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین، خلاء کے پُر امن استعمال کے اصول پر کاربند تمام ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کے لئے تیار ہے۔ غیر ملکی خلاء باز چین کے خلائی اسٹیشن کا دورہ کر سکتے ہیں اور چینی خلاء بازوں کے ساتھ مثبت رابطے میں کائنات کے اسرار کی پردہ کشائی اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لئے مل کر کام کر سکتے ہیں"۔

واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے خلائی تحقیقات کے شعبے میں تعاون کو ممنوع قرار دئیے جانے اور بین الاقوامی خلائیا سٹیشن پروگرام میں شرکت پر بین لگائے جانے کے بعد چین اپنا خلائی مرکز قائم کرنے کے لئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک مرکزی حصے، دو لیبارٹریوں اور ایک خلائی ٹیلی اسکوپ پر مشتمل چین کا تئین گونگ خلائی اسٹیشن مکمل ہونے پر تقریباً روس کے غیر فعال خلائی اسٹیشن 'میر' جتنا بڑا ہو گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں