2022 میں کورونا وبا کا خاتمہ ممکن ہے

فریقہ میں طبی عملے کی بھی مکمل ویکسین نہیں ہوئی جبکہ یورپ میں عوام کو بوسٹرخوراک لگائی جارہی ہے

1755545
2022 میں کورونا وبا کا خاتمہ ممکن ہے

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ تیدروس ایڈہانوم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ 2022 میں کورونا کی وبا ختم ہونے کی توقع ہے کیونکہ دنیا کے پاس اب وبا پرقابو پانے کے لئے طرائق موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ جب تک دنیا بھر میں  عدم مساوات برقراررہے گی اس وقت تک وبا بھی جاری رہے گی۔افریقہ میں طبی عملے کی بھی مکمل ویکسین نہیں ہوئی جبکہ یورپ میں عوام کو بوسٹرخوراک لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدم مساوات کی وجہ سے ویرینٹ کے پھیلاؤ کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ عدم مساوات کے خاتمے کے ساتھ موجودہ  ڈراؤنا خواب بھی ختم ہو جائیگا۔

ایڈہانوم نےبتایا  کہ دنیا بھر میں ویکسین کی ساڑھے 8ارب خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جس سے اموات کی شرح کم کرنے میں مدد ملی  ہے۔لوگوں کی جان بچانے کے لیے علاج کے نئے طریقے بھی دریافت ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں