جاپان میں برڈ فلو الارم

جاپان کے شمال مشرقی صوبے آکیٹا میں ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو کیس کی تشخیص

1731986
جاپان میں برڈ فلو الارم

جاپان کے شمال مشرقی صوبے آکیٹا میں ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو کیس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبہ آکیٹا کے علاقے یوکوٹے کے ایک پولٹری فارم میں سیزن کے پہلے برڈ فلو کیس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پولیٹری فارم کے ڈاکٹر برائے حیوانات نے فارم میں مرغیوں کی اموات میں اضافے پر صحت کے مقامی شعبے کو آگاہ کیا۔

پولٹری فارم میں ٹیسٹ کے نتیجے میں 13 مرغیوں میں سے 12 میں برڈ فلو کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وزارت زراعت کو حالات سے مطلع کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز: #برڈ فلو

متعللقہ خبریں