فلسطین کی حمایت میں شئیر کیا گیا مواد الگورتھم نے بلاک کیا ہے

اسرائیلی حملوں کے بعد فلسطینیوں کے حامی اکاونٹ اور ان کا شئیر کیا ہوا مواد آرٹیفشل انٹیلیجنس  کے الگورتھم  سسٹم کی وجہ سے ڈیلٹ ہوا ہے: ٹویٹر، فیس بُک

1648404
فلسطین کی حمایت میں شئیر کیا گیا مواد الگورتھم نے بلاک کیا ہے

سوشل میڈیا پلیٹ فورمو ں  ٹویٹر اور فیس بُک نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد فلسطینیوں کے حامی اکاونٹ اور ان کا شئیر کیا ہوا مواد آرٹیفشل انٹیلیجنس  کے الگورتھم  سسٹم کی وجہ سے ڈیلٹ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ٹویٹر اور فیس بک کو، اسرائیلی حملوں کے مقابل فلسطینیوں کی حمایت میں  شئیر کئے گئے مواد  کو بلاک کرنے کا قصور وار ٹھہرایا جا رہا تھا۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق  ٹویٹر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  اوپر تلے اور کثیر تعداد میں شئیر کئے گئے مواد کو ٹویٹر  نے سپیم  کے طور پر لیا  اور اس کے بعد سینکڑوں اکاونٹ عارضی طور پر بلاک ہو گئے اور ان کی ٹویٹس سرچ میں   نہیں دیکھی جا سکیں۔

تاہم فیس بُک کے مالک انسٹاگرام نے مسئلے سے متعلق متعدد بیانات میں مسئلے کی وجوہات بیان کی ہیں۔ ان وجوہات میں  "نفرت آمیز الفاظ  ڈیٹیکٹ کرنے والے سوفٹ وئیر " کا شئیر کئے گئے مواد کے 'کی ورڈز' کو دہشت گردی سے مشابہہ قرار دینا ہے بھی شامل ہے۔

اگرچہ مذکورہ کمپنیوں نے مسئلہ حل ہونے کا اعلان کیا ہے لیکن بعض ایکٹیوسٹوں  کا موقف ہے کہ ابھی بھی بہت سا مواد سینسر ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں