ترکی: مقامی ویکسین کے 3 نمونے پہلے مرحلے کا کام شروع کر رہے ہیں

ہفتہ دس دن کے اندر کم از کم 3 ویکیسین نمونوں کے لئے  فیز۔1 مرحلے کا آغاز ہو جائے گا: وزیر صحت فخر الدین قوجا

1581406
ترکی: مقامی ویکسین کے 3 نمونے پہلے مرحلے کا کام شروع کر رہے ہیں

کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران ترکی میں جانی نقصان کی تعداد 95 ہے۔

اس  طرح وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 27 ہزار 93 ہو گئی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ 35 ہزار 867 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 664کے نتائج مثبت نکلے ہیں ۔

ملک میں کورونا مریضوں کی یومیہ تعداد 8 ہزار 642 ہے۔

ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے 7 ہزار 903 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 24لاکھ 45 ہزار 285 ہو گئی ہے۔

دوسری طرف وزیر صحت فخر الدین قوجا نے کووِڈ۔19 کی مقامی ویکسین کے بارے میں کہا ہے کہ ویکسین کی تیاری کا کام مثبت پیش رفت کے ساتھ جاری ہے۔

قوجا نے سائنسی کمیٹی کے ساتھ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ دس دن کے اندر کم از کم 3 ویکیسین نمونوں کے لئے  فیز۔1 مرحلے کا آغاز ہو جائے گا۔


ٹیگز: #ویکسین

متعللقہ خبریں