عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 18لاکھ کے قریب ہو گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 23 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 98 ہزار350 اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 84 لاکھ 2 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

1554628
عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 18لاکھ  کے قریب ہو گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 23 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 98 ہزار350 اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 84 لاکھ 2 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 46 ہزار 579 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 99 لاکھ 97 ہزار سے زائد متاثرین رپورٹ ہو چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 716 اور 75 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 31 لاکھ پانچ ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 55 ہزار 827 ہے۔

فرانس میں 25 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 64 ہزار 78 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 

برطانیہ میں 23 لاکھ 82 ہزار کورونا متاثرین اور 71 ہزار 567 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

 اٹلی میں بھی 20 لاکھ 67ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 73 ہزار  افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں