عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 17لاکھ 50 ہزار کے قریب ہو گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 97 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 49 ہزار 960 اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ61 لاکھ56 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

1551739
عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 17لاکھ 50 ہزار کے قریب ہو گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 97 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 49 ہزار 960 اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ61 لاکھ56 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 37 ہزار66 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 91 لاکھ 11 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا متاثرین کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار128 اور ایک کروڑ ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار اور 74 لاکھ 25ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 29 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 53 ہزار 96 ہے۔

فرانس میں 25 لاکھ 27ہزار سے زائد افراد متاثر اور 62 ہزار268 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 

برطانیہ میں 21 لاکھ 88 ہزار کورونا مریض اور 69 ہزار625 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں