ترکی میں کورونا ،اموات کی تعداد 18602ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 251 جانی نقصان ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 18602 ہو گئی ہے

1550282
ترکی میں کورونا ،اموات کی تعداد 18602ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران جانی نقصان کی تعداد 251 ہے۔

اس طرح وباء کے آغاز سے لے کر اب تک ملک میں اموات کی کُل تعداد 18 ہزار 602 ہو گئی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ 92 ہزار 316 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ہزار 309 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ملک میں مریضوں کی یومیہ تعداد 19 ہزار 256 ہے۔

ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے 32 ہزار 110 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد 18 لاکھ 66 ہزار 815 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں