ترکی: کورونا وائرس کی تازہ صورتحال

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران جانی نقصان کی تعداد 254 ہے

1549616
ترکی: کورونا وائرس کی تازہ صورتحال

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران جانی نقصان کی تعداد 254 ہے۔

اس طرح وباء کے آغاز سے لے کر اب تک ملک میں اموات کی کُل تعداد 18 ہزار 351 ہو گئی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ 96 ہزار 110 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ہزار 412 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔ ملک میں مریضوں کی یومیہ تعداد 19 ہزار 103 ہے۔

ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے 34 ہزار 419 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد 8 لاکھ 35 ہزار 705 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں