عالمی وبا:اموات کی تعداد 15 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں پندرہ لاکھ کے قریب ہو گئیں،مصدقہ واقعات 6کروڑ48لاکھ45ہزار سے تجاوز کر گئے جبکہ صحت یاب ہوئے افراد کی تعداد  چار کروڑ اننچاس لاکھ بیالیس ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے

1538795
عالمی وبا:اموات کی تعداد 15 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں پندرہ لاکھ کے قریب ہو گئیں،مصدقہ واقعات 6کروڑ48لاکھ45ہزار سے تجاوز کر گئے جبکہ صحت یاب ہوئے افراد کی تعداد  چار کروڑ اننچاس لاکھ بیالیس ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

خبر کے مطابق ،امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 279865ہو گئیں اور واقعات 1کروڑ43لاکھ13ہزارسے تجاوز کر گئے ۔

بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں اموات 128657تک پہنچ گئیں اور متاثرین95لاکھ33ہزار ہو گئے ۔

روس میں 41053افراد لقمہ اجل بن گئے اورمتاثرین کی تعداد 23لاکھ47ہزار تک پہنچ گئی۔

برازیل میں ہلاکتیں174531ہو گئیں اور متاثرین64لاکھ36 ہزارسے بڑھ گئے ۔

فرانس میں ہلاکتیں53816ہو گئیں اورکیسز22لاکھ44ہزار سے تجاوز کر گئے ۔

اسپین میں 45884افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 16لاکھ82ہو گئی ۔

برطانیہ میں ہلاکتیں59699ہو گئیں اورمصدقہ واقعات16لاکھ59ہزار تک پہنچ گئے ۔۔



متعللقہ خبریں