ترکی : کورونا سے اموات میں بدستور اضافہ،تعداد 161 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران جانی نقصان کی تعداد 161 ہے جس سے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 12672 ہو چکی ہے

1533856
ترکی : کورونا سے اموات میں بدستور اضافہ،تعداد 161 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران جانی نقصان کی تعداد 161 ہے۔

وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 12 ہزار 672 ہو گئی ہے۔

ایک دن میں کُل ایک لاکھ 62 ہزار 231 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7 ہزار 381 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے 3 ہزار 678 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 3 لاکھ 81 ہزار 569 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں